چین کا خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ

210
چین کا خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ

بیجنگ۔5دسمبر (اے پی پی):چین کے ماہرین نے خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق شینزو 14۔

خلائی مشن کےسائنسدانوں نے خلا میں چاول اور ایرابی ڈوپسس کے بیجوں کا 120 دنوں پر محیط لائف سائیکل بھی مکمل کر لیا ہے جس کے بعد چین نے دنیا میں پہلی مرتبہ بیجوں سے بیجوں تک چاول کی کاشت کے مکمل لائف سائیکل کا کامیاب تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں انسان کی طویل المدتی رہائش کے تناظر میں پودوں کے بیجوں کی نسل در نسل کامیاب افزائش ضروری ہے۔

اس سے قبل عالمی سطح پر ایرابی ڈوپسس ، سرسوں ،مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔سائنسدانوں نے کہا ہے مذکورہ تجربہ29جولائی سے 25 نومبر تک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سرسوں ،مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔