چین کی چلی سے ریکارڈ 2,781,092 ٹن پھلوں کی درآمد

92

سانتیاگو۔09 نومبر(اے پی پی)چین نے 2017-2018 سیزن کے دوران چلی سے ریکارڈ 2,781,092 ٹن پھل درآمد کیا۔چلی کی فروٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران چین کو پھلوں کی برآمد میں6.7 فیصد جبکہ چلی سے ایشیائی ممالک کو اس سیزن کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 30.7 فیصد اضافہ ہوا جن میں چیریز اور کرین بیریز کی برآمد میں96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چلی کی برآمد کی گئی کل چیریز میں سے 90 فیصد سے زائد چین کو گئی تاہم شمالی امریکا کے لئے اس عرصہ میں پھلوں کی برآمد میں 2.6 فیصد کی کمی آئی۔اس سیزن میں چلی کے پھلوں کے بڑے خریدار چین کے بعد ہالینڈ،برطانیہ اور کولمبیا رہے۔