چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنے کے لئے اچھے امکانات ہیں ، صدر ٹرمپ

88

واشنگٹن ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنے کے لئے اچھے امکانات ہیں ، یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم ڈیل کرسکے تو یہ واقعی ایک بہترین چانس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں چین ہم سے زیادہ تجارتی معاہدہ کا متمنی ہے امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام کا ایک اہم اجلاس آج (جمعہ )واشنگٹن میں ہورہا جس میں دونوں ممالک کے درمیان 15ماہ سے جاری تجارتی جنگ کے خاتمہ کا جائزہ لیا جائے گا ۔