چین کے ساتھ کوئی تنازعہ یا نئی سردجنگ نہیں چاہتے ، امریکی وزیر خارجہ

86

بیجنگ۔20جون (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ امریکا چین کے ساتھ کوئی تنازعہ یا نئی سردجنگ نہیں چاہتا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے چین میں دئیے گئے حالیہ انٹرو یو میں کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور وہ چین کے نظام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں اور نہ ہی امریکا تائیوانکی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کسی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتے ہیں اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے منتظر ہیں اور آزادانہ رابطے برقرار رکھنے کی امید رکھتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ امریکا چین سے اس بات کی امید رکھتا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اختلافات کو ختم کرے گا اور تعاون کو فروغ دے گا۔