چین کے شہر ڈن ہوانگ میں ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک اور دیگر شرکاءکا خطاب

125

ڈن ہوانگ(چین) ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) سی پیک اوربیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں سے منسلک ممالک اور خطے اپنی کامیابیوںکو یکجاکرکے ترقی کی رفتارتیزکرنے کے زبردست مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارپاکستان کے قومی خبر رساں ادارہ (اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک اور دیگر شرکارءنے چین کے صوبے گانسو کے شہر ڈن ہوانگ میں منگل کو بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے پر منعقدہ میڈیاکارپوریشن فورم سے خطاب میں کیا۔ فورم میں 126ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے 265 صحافتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فورم کااہتمام چین کے صوبہ گانسو کی حکومت اور معرف چینی اخبار پیپلزڈیلی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے اپنے خطاب میںکہاکہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کاوہ پہلو ہے جس پرعملدرآمد اس بڑے منصوبے کو کامیابی کی داستان بنا دے گا۔