چین کے صدرجی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی پہنچ گئے

69
چین نے روس کے لئے برکس کی سربراہی کی حمایت کر دی

جکارتہ ۔14نومبر (اے پی پی):چین کے صدرشی جن پنگ جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی پہنچ گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد وہ وزیراعظم پرایوت چن او چا کی دعوت پر 17 نومبر کو تھائی لینڈ کا 4روزہ دورہ کریں گے اور اس دوران دارالحکومت بنکاک میں بین الحکومتی فورم ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) اقتصادی ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ ریکور ٹوگیدر،ریکور سٹرونگر کے موضوع پر کل (منگل کو) ہونے والے جی 20 سرابراہی اجلاس میں عالمی صحت کو بہتر کرنے ،پائیدار توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔