چین کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، شفافیت، انصاف ،کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر زور

66
چین کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، شفافیت، انصاف ،کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر زور

بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر و مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے ملاقات کی ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دھونس، بالادستی اور طاقت کے حصول کی جنگ کی بجائے شفافیت، انصاف اور کثیرالجہتی کے بڑے پلٹ فارم ہونے کے ناطے اسے برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کچھ برا ہوتے ہوئےدیکھ کر خاموش رہنے کی بجائے تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں ۔ اس موقع اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر نے اقوام متحدہ میں چین کی نشست کی قانونی حیثیت کی بحالی کو 50سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس چین کے ساتھ انصاف اور انصاف کو برقرار رکھنے، کثیرالجہتی پر عمل کرنے، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ رابطہ کاری کو بڑھانے اور اقوام متحدہ کے اختیاراور ساکھ کے تحفظ میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔