xچیچہ وطنی۔ 28 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری کی زیر صدارت امن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد ہوا۔ ڈی ایس پی محمد سلیم خاں رتھ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر گجر، سابق ایم این اے چوہدری محمد طفیل جٹ اور عزادری جلوسوں کے منتظمین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مشاورت کی گئی اور مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔ خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے مقرر کردہ راستوں پر سیکیورٹی کیمرے اور لائٹس نصب کی گئی ہیں اورتمام روٹس پر صفائی ستھرائی کے نظام کا بھی خیال رکھا جائیگا،۔
انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی بے حد ضروری ہے اس حوالے سے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ایام کو پرامن اور کو انتہائی عقیدت و احترام اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، امن کمیٹی کے ممبران نے تحصیل انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔