- Advertisement -
چیچہ وطنی۔ 18 مئی (اے پی پی):افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے علاقہ کے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بات چیت کرنے کیلئے خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے کہا پاک آرمی کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،انہوں نے کہاشہید کی موت دراصل قوم کی حیات ہے، اس موقع پر انہوں نے لواحقین کے مسائل بھی معلوم کئے اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598320
- Advertisement -