28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیچہ وطنی میں زمین کے تنازعہ پرسگے چچا اور اسکے بیٹے کو...

چیچہ وطنی میں زمین کے تنازعہ پرسگے چچا اور اسکے بیٹے کو قتل کر نیوالے مفرور ملزم نے گرفتاری دیدی

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 21 اپریل (اے پی پی):چیچہ وطنی میں زمین کے تنازعہ پرسگے چچا اور اسکے بیٹے کو قتل کر نیوالے مفرور ملزم نے گرفتاری دیدی، ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق گاؤں 47،بارہ ایل میں ملزم رانا مزمل عرف ببلی نے 2کنال راضی کے تنازعہ پر اپنے چچا رانا ذوالفقار اور اسکے بیٹے رانا طاہر کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،

ملزم نے دونوں مقتولین کو کو صلح کے بہانے اپنے ڈیرہ پربلایا اور بات چیت کے دوران ان پرفائرنگ کردی ،ملزم بعد ازاں فرار ہوگیا تھا ، ملزم نے سوموار کے روز ڈی ایس پی آفس میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی، پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقتول ذوالفقار کی بیوی شہناز بی بی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف زیر دفعہ302ت پ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584997

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں