23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اہلکاروں کے الائونسز، پنشن، سروس...

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اہلکاروں کے الائونسز، پنشن، سروس سٹرکچر اور پروموشن سے متعلق اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی زیرصدارت اہلکاروں کے الائونسز، پنشن، سروس سٹرکچر اور پروموشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد، ڈائریکٹر آپریشن و کوآرڈینشنز ڈاکٹر میر عالم خان، ڈائریکٹر فنانس کمال شاہ، ڈائریکٹر پلاننگ انجیئنر ناصر خان اور ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ عمران خان یوسفزئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بنیادی مسائل سے متعلق پہلے مرحلے میں الائونسز، پینشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار اس وقت صوبے میں مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں عوام الناس کو بہترین اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہے ہیں. اس لیے ان کے مسائل کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کےلیے نہ صرف ریسکیو 1122 کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی بلکہ اس کے دیرپا اور مستقل حل کےلیے دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگیوں اور مسائل کا خاتمہ ہمیشہ کےلیے ہو سکے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی واضح ہدایات ہیں کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے جائز مطالبات اور مسائل حل کرنے کےلیے تمام تر قانونی راہ ہموار کیے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں