ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کا دورہ

89
Gwadar Development Authority
Gwadar Development Authority

کوئٹہ۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا، جہاں دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی، جی ڈی اے کو استعداد کار میں اضافے کی تربیت، کمیونٹی مشاورت، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے انجینئرنگ جائزے، تاریخی ورثے کی عمارتوں کے موثر استعمال، شہر کی پرانی آبادی خصوصاً شاہی بازار اور ماڈل ویلج منصوبے کے قیام و بحالی میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ تقریب میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر نعمان، رجسٹرار سید غضنفر حسین اور دیگر فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ اس تاریخی معاہدے جی ڈی اے کی جانب سے گوادر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے جو گوادر کی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اکیڈمیا اور ترقیاتی اداروں کے مابین اشتراک کو فروغ دینے کا عملی ثبوت ہے۔