ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 101.29 روپے سے لیکر 105.39 روپے کی سطح پر مستحکم

163

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) مالی سال 2014ءتا 2017ءاور رواں مالی سال 2018ءکے پہلے پانچ ماہ کے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 101.29 روپے سے لیکر 105.39 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے رجحان سے ڈالر کی قیمت 152.27 روپے کی سطح تک بڑھ گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ءکے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا انٹربینک اوسط ایکسچینج ریٹ 102.85 روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2015ءکے دوران اس کی شرح بادلہ 101.29 روپے تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ءکے دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ سے اس کی قیمت 104.23روپے رہی ہے اور اسی طرح مالی سال 2017ءکے دوران ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اسے اوسط ایکسچینج ریٹ 104.69 روپے رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 109.84 روپے رہا تاہم جاری مالی سال 2019ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 152.27 روپے تک پہنچ گیا۔ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ چنددن کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے اور اسکی قیمت 149 روپے تک کم ہوگئی ہے۔