27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر بخت روان شعبہ ماس کمیونیکیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے...

ڈاکٹر بخت روان شعبہ ماس کمیونیکیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے سربراہ مقرر

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے جامعہ کی شفاف اور میرٹ پر مبنی پالیسی کے تحت شعبہ ماس کمیونیکیشن کے سینئر استاد اور ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر بخت روان کو شعبے کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری کو تدریسی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر بخت روان تدریس، تحقیق اور عملی صحافت میں کئی دہائیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ نہ صرف شعبہ ماس کمیونیکیشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں بلکہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی اضافی ذمہ داریاں بھی انتہائی ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں۔شعبے کی قیادت انہیں سونپنا ان کی علمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت، ادارے سے گہری وابستگی اور غیر متزلزل دیانت داری کا اعتراف ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں شعبہ ماس کمیونیکیشن نئی علمی جہات اور تحقیقی بلندیوں کو سر کرے گا۔

- Advertisement -

یونیورسٹی کے اساتذہ، محققین اور انتظامی افسران نے ڈاکٹر بخت روان کو اس نئی ذمہ داری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے جو شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580551

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں