اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کم لوگ ہیں پاکستان میں ڈاکٹر فیصل کی طرح ہر بات سیدھی صاف اور دو ٹوک کرتے ہیں۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر فیصل کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایک بہترین چوائس ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں اس نئی زمہ داری کو احسن طریقے سے پوری کرنے کی توفیق دے۔