ڈاکٹر عثمان انورکی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات، ریلیف کے احکامات جاری کئے،ترجمان

5

لاہور۔27جون (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعہ کے روز پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے ۔

ترجمان لاہور پولیس کےمطابق اے ایس آئی محمد فیاض کی بیٹے کی سکالر شپ اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔شہید کانسٹیبل امیر محمد کے بھائی کی پینشن ادائیگی کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل حیدر علی کی پروموشن اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی پی او ڈی جی خان کو ریلیف کی ہدایت کی۔ڈرائیور کانسٹیبل شہزاد احمد کی درخواست پر آر پی او ملتان کو ریلیف کی ہدایت کی۔ہیڈ کانسٹیبل محمد تنویر رضا کی والدہ کی طرف سے ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔شہید کانسٹیبل شیر علی کی والدہ کی بیٹے کی شہید کی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت دی۔

8 انسپکٹرز کی سروس ریگولرائزیشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔