37.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںڈاکٹر عثمان انور نے 137 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی...

ڈاکٹر عثمان انور نے 137 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔جس کے تسلسل میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن اور اے آئی جی لیگل اجلاس میں موجود تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے137 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی تین سالہ پروبیشن پیریڈ کے تحت دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے40، راولپنڈی 30، ملتان 21، بہاولپور 09، گجرات 07، گوجرانوالہ کے 09، فیصل آباد 07،ساہیوال 05، ڈی جی خان 04، شیخوپورہ 02 اور سرگودھا کے 02 جبکہ ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ سے میکنک سب انسپکٹر محمد سلیم خان کو بھی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589968

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں