21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات

ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعہ کے روز پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور ازالے بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل خالد نوید کی سروس بحالی کی درخواست ضروری کارروائی کے لئے آر پی او ملتان کو بھجوا دی۔

شہید کانسٹیبل امانت علی کی بیٹی کی ایس پی یو ہیڈ کوارٹر سے اوکاڑہ تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کا حکم دےدیا۔اے ایس آئی ذکا اللہ شہید کی اہلیہ کی جانب سے پلاٹ فراہمی کی درخواست فوری ریلیف کے لئے آر پی او سرگودھا کو بھجوا دی۔ سب انسپکٹر محمد اسلم (ریٹائرڈ) کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو فوری ایکشن اور ریلیف فراہمی کا حکم دیا۔اے ایس آئی محمد سرور کے بیٹے کی فیملی کلیم کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی

- Advertisement -

ہیڈ کانسٹیبل محمد عرفان کی بیٹی کی بیرون ملک تعلیم میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن ، ایڈمن اور ویلفیئر سمیت دیگر امور سے متعلق درخواست پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے ، ہر فرد کو درپیش مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ آر پی اوز ، ڈی پی اوز ماتحت سٹاف کے مسائل کا حل گراس روٹ لیول پر یقینی بنائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511270

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں