ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل سے خطاب

125

اقوام متحدہ ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے عالمی برادری سے کہاہے کہ وہ پاک بھارت سندھ طاس معاہدے سمیت آبی گزرگاہوں کے معاہدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں پانی ، امن اور سلامتی کے موضوع پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کہاکہ عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ آبی گزرگاہوں کے بین الاقوامی معاہدوں جیسا کہ 1960ءمیں عالمی بینک کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ اور جابرانہ اقدامات سے کوئی خطرات لاحق نہ ہیں۔ پانی تک رسائی بنیادی حق ہے جسے بروقت تحفظ حاصل ہوناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پانی کو ہرگز جبر یاجنگ کے ہتھیار کے طورپر استعمال نہیں کیاجاناچاہے۔