اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا تذکرہ کیا اور انہیں بتایا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور انسانی حقوق کو سرعام پامال کر رہا ہے، بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہی ہیں اورجو مظالم وہاں ڈھائے جا رہے ہیںعالمی برادری کو نہ صرف اس کا نوٹس لینا چاہیے بلکہ اسے رکوانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی کارروائیاں پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔