23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر پلیتھا جی مہیپیلا کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کے وفد...

ڈاکٹر پلیتھا جی مہیپیلا کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کے وفد کا فوڈ اتھارٹی کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔28اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ ینڈلرز کی مفت ٹریننگ اور میڈیکل سکریننگ، فوڈ لیبارٹری میں بہتری کا لائحہ عمل تیار کر لیا۔ڈاکٹر پلیتھا جی مہیپیلا کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کے وفد نے فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ڈاکٹر پلیتھا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ ینڈلرز کی مفت ٹریننگ اور میڈیکل سکریننگ، فوڈ لیبارٹری میں بہتری کا لائحہ عمل تیار کر لیا۔ڈاکٹر پلیتھا جی مہیپیلا کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کے وفد نے فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم سے ملاقات۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ڈاکٹر پلیتھا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں خوراک سے پھیلنے والی بیماریوں کو ٹیسٹ کرنے کا نیا اور سستا نظام بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

فوڈہینڈلرز، ورکرزکی میڈیکل سکریننگ اور ٹریننگ میں بہتری لائی جائے گی۔راجہ جہانگیر انورکا مزید کہنا تھا کہ دل کی بیماریوں کے بڑے سبب ٹرانس فیٹی ایسڈزکی شرح میں کمی لائی جائے گی۔استعمال شدہ تیل کو دوبارہ فوڈ انڈسٹری میں آنے سے روکنے کا لائحہ عمل مضبوط کیا جائے گا۔استعمال شدہ تیل سے بائیوڈیزل بنانے کے لیے انٹر نیشنل کمپنیوں کو مدعو کر رہے ہیں۔

مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ نومولود بچوں کی اچھی صحت کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔اس موقع پر ڈبلیو آر ڈبلیوایچ او ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ انفینٹ فارمولہ کا بڑھتا استعمال ماں اوربچے دونوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے انفینٹ فارمولہ کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ڈاکٹر پلیتھانے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سکریننگ، ٹریننگ اور آگاہی اقدامات میں ڈبلیو ایچ او ہر ممکن تعاون کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ غذا کے استعمال سے کینسر، ہارٹ اٹیک جیسی موذی امراض میں کمی لائی جا سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت افسران کی ٹریننگ اورانٹر نیشنل طرز پرریگولیشنزبنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ڈبلیو آر ڈبلیوایچ اونے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی محفوظ خوراک کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے عالمی اداروں کے طرز پر کام کر رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او وفد میں ڈاکٹر جمشید، سربراہ ڈبلیو ایچ او پنجاب، ڈاکٹر یحیی پروگرام آفیسر اور سجاد احمد کمیونیکیشن آفیسربھی شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں