پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):ڈبلیو ایس ایس پی نے پشاور میں عیدالاضحی صفائی آپریشن کے دوسرے دن مہم کا آغاز کردیا آپریشن رات گئے تک جاری رہے گا پہلے دن کا آپریشن آج علی الصبح تک جاری رہا۔ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق پہلے دن آپریشن کے اختتام پر کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کرکے چونا ڈالا۔آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے عملہ دن رات کام کر رہا ہے
جبکہ کمشنر پشاور وسی ای او ڈبلیو ایس ایس پی ریاض محسود آپریشن کی مجموعی نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ دوسرے دن بھی 2559 اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں 679 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھائی جارہی ہیں آلائشیں جمع کرنے کے لئے 23 کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں کلیکشن پوائنٹس لاکر وہاں سے ڈمپنگ سائٹ لے جائی جارہی ہیں
ڈمپنگ سائٹ میں آلائشیں سپرے کے بعد مٹی سے ڈھانپی جارہی ہیں مانیٹرنگ کے لئے پانچوں زونز میں ٹیمیں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں نو سے زائد واٹر سپلائی عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود ہے۔کمشنر پشاور ریاض محسود نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی پر ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے، عوام گلی محلوں کی بجائے صرف مقررہ مقامات پر آلائشیں پھینکیں،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477282