لندن ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ڈربی شائر نے آئندہ سیزن کیلئے سری لنکن آل راﺅنڈر جیون مینڈس کی خدمات حاصل کر لیں۔ معاہدے کے تحت 33 سالہ آل راﺅنڈر مینڈس اپریل سے کلب کی نمائندگی شروع کریں گے اور جون میں مایہ ناز سپنر جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کی آمد تک کلب کے ساتھ رہیں گے۔ مینڈس کو 54 ون ڈے اور 16 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈربی شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کم بارنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مینڈس میچ ونر پلیئر ہیں اسلئے ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔