34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ بار الیکشن ، شاہجہان خان ایڈووکیٹ پانچویں مرتبہ صدر، قاسم جہانگیری...

ڈسٹرکٹ بار الیکشن ، شاہجہان خان ایڈووکیٹ پانچویں مرتبہ صدر، قاسم جہانگیری جنرل سیکرٹری منتخب

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کےالیکشن میں شاہجہان خان ایڈووکیٹ پانچویں مرتبہ صدر ،قاسم جہانگیری جنرل سیکرٹری اور محمد شفیق اعوان ایڈووکیٹ نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ صدارتی امیدوار شاہجہان خان ایڈووکیٹ نے 304 جبکہ مدمقابل فہد حبیب تنولی نے 272 ووٹ حاصل کئے ۔ جنرل سیکرٹری محمد قاسم جہانگیری نے 311 ووٹ،مد مقابل ماجد خان ایڈووکیٹ نے 250 ووٹ ، نائب صدر کے امیدوار محمد شفیق اعوان نے 338 جبکہ مد مقابل نیاز اعوان نے 224ووٹ حاصل کئے۔۔اس موقع پرنومنتخب صدر شاہجہان خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میری ترجیح میری وکلاء برادری ہے، میں خادم کےطور پر اپنے وکلاء بھائیوں کےشانہ بشانہ چلوں گا، وکلاء برادری کے حقوق کے حصول کے لیے صف اول کا کردار ادا کروں گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں