22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی خواتین وکلاء کو 20 عدد الیکٹرانک...

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی خواتین وکلاء کو 20 عدد الیکٹرانک بائیکس کی تقسیم میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ شاہد کہگ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔21جون (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ شاہد کہگ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی خواتین وکلاء کو 20 عدد الیکٹرانک بائیکس کی تقسیم میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس عمل سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب تقسیم الیکٹرانک بائیکس کے موقع پربطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی خواتین وکلاء کو 20 عدد الیکٹرانک بائیکس اپنے قائد و بڑے بھائی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ہدایات اور صدر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ عرفان اللہ وڑائچ اور محمد افضال اسلم کی پرزور فرمائش پر رفائے عامہ کے طور پر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رفائے عامہ کے کام دیگر مخیر حضرات کو بھی ضرور کرنے چاہیئں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی کل 120 کے قریب خواتین وکلا ہیں انشااللہ دسمبر میں باقی رہ جانے والی 100 کے لگ بھگ خواتین وکلا کو بھیں الیکٹرانک بائیکس دی جائیں گی جس سے ان خواتین کی خود مختاری میں اضافہ ہو گا اور ان کا ان کے گھر والوں پر انحصار بھی کم ہو گا۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ عرفان اللہ وڑائچ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ شاہد کہگ نے رفائے عامہ کا یہ جو کام کیا ہے اس سے خواتین وکلاکے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے اپنے رب عزوجل کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی جانب سے حافظ شاہد کہگ کے بہت ممنون ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل سیالکوٹ سیٹ چوہدری محمد رضا سبحانی ایڈووکیٹ ، صدر پاکستان مسلم لیگ(ن )لائرز فورم سیالکوٹ محمد امجد رانا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن )لائرز فورم سیالکوٹ میاں عبدالستار ایڈووکیٹ ، تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)لائرز فورم سیالکوٹ شہباز شمس ایڈووکیٹ، تحصیل جنرل سیکرٹری لائرز فورم تحصیل سیالکوٹ ملک نسیم اعوان ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر لائرز فورم پنجاب چوہدری نجم الحسن ایڈووکیٹ سمیت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان و ممبران و عہدیداران پاکستان مسلم لیگ(ن )لائرز فورم سیالکوٹ نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں