25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس، قیمتوں کا از سرنو...

ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس، قیمتوں کا از سرنو تعین

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزاصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ اطہر جلیل،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین،چودھری ریاض احمد، چودھری گلفام،محمد انور، محمود خان سمیت تاجروں و صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر کیلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کااز سر نو تعین کیا گیا،ضلع بھر میں آٹا حکومتی پالیسی کے مطابق، سوجی، میدہ 147 روپے فی کلو،دال چناموٹی212روپے،دال چنا باریک195روپے،دال ماش دھلی ہوئی چمن470روپے،چنا سفید موٹا355روپے،چنا سفید باریک315روپے،بیسن215روپے،چینی سفید ایکس مل ریٹ پلس 2روپے،دال مسور موٹی غیرملکی250روپے، دال مونگ دھلی ہوئی230روپے،چاول سپرکرنل کچی290روپے،چاول سپر کرنل پکی300روپے،چاول کرنل چھوٹی215روپے، چاول اری سکس150 روپے ،گھی بناسپتی،کوکنگ آئل بمطابق کمپنی ریٹ،دودھ فی لیٹر110 روپے،دہی120روپے،چھوٹا گوشت1050 روپے،بڑا گوشت 600 روپے،برف 12روپے فی کلو جبکہ تندوری و خمیری روٹی100 گرام 15روپے،نان سادہ 100گرام15روپے کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں،

- Advertisement -

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگلی میٹنگ تک ضلع بھر میں نئی متعین کردہ قیمتیں ہی لاگو رہیں گی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ شہریوں کو پہنچایا جا رہا ہے،کسی کو بھی ان ریٹس سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں