ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کا تھانہ غازی آباد کا دورہ

104

چیچہ وطنی۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہررحمان نے تھانہ غازی آباد کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غازی آباد اوردیگر تفتیشی پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک ،محرر روم ،ریکارڈ روم اور تھانہ کے دیگرحصوں کا معائنہ کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات کی۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنیوالے سائلین کی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کیساتھ شائستگی سے بات چیت کی جائے۔ ڈی پی او نے تھانہ کے اندر اور باہرصفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔