33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا تھانہ بڈیانہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ...

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا تھانہ بڈیانہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نےتھانہ بڈیانہ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ بڈیانہ اچانک دورہ کیا اور تھانے کا ریکارڈ، بلڈنگ کی صفائی،حوالات اور کرائم ریکارڈ چیک کیا اور پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ نے قیدیوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانے کو سپیس پروٹوکول کے تحت عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو گرمی کے موسم میں ہوا اور ٹھنڈے کے ساتھ علاج کی بھی سہولیات فراہم کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590083

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں