13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی کانسٹیبل انضمام الحق شہید کی قبر پر...

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی کانسٹیبل انضمام الحق شہید کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کانسٹیبل انضمام الحق شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کانسٹیبل انضمام الحق شہید کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ کانسٹیبل انضمام الحق شہید نے 28 اگست 2023 کو دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس اپنے جوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور شہداء کے اہلخانہ ہمارے لیے معزز و معتبر ہیں جن کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور سیالکوٹ پولیس شہداء کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں