سیالکوٹ۔ 17 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 05 افسران کو رینک لگائے گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 05 افسران کے اعزاز میں ایک پروقار، سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او فیصل شہزاد نے ترقی یاب ہونے والے افسران کے فیملی ممبران کے ہمراہ انہیں نئے عہدے کے رینک لگائے۔ڈی پی او نے افسران کو مبارکباد دی اور انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ پولیس سروس میں محکمانہ پروموشن درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے لہٰذا پروموٹ ہونے والے افسران قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ کی پاسداری اور بہترین سروس ڈلیوری سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو شعار بنائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573558