Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںڈسکوز سمیت پاور پلانٹس کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ،ڈسکوز میں اصلاحات...

ڈسکوز سمیت پاور پلانٹس کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ،ڈسکوز میں اصلاحات کیلئے 3تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے ، نگران وزیر توانائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) سمیت پاور پلانٹس کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے،حکومت کی زیادہ توجہ ڈسکوز پر ہے،ڈسکوز میں اصلاحات کیلئے 3تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں سے پہلی تجویز کے تحت ڈسکوز کی نجکاری زیر غور ہے اور نجکاری کے عمل کیلئے وزارت توانائی اور نجکاری کمیشن ملکر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری تجویز کے تحت ڈسکوز کو 20 سے 25 سال کیلئے لونگ ٹرم کنسیشن کئے جائیں جس کے تحت ڈسکوز کی مینجمنٹ 20 سے 25 سال کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو دی جائے۔ نگران وزیر توانائی نے کہا کہ تیسری تجویز کے تحت ڈسکوز کو متعلقہ صوبوں کو دے دیا جائے گا اور کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کرنے جا رہے ہیں کیونکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلیوں سے اصلاحات کا عمل شروع ہوگا ۔

- Advertisement -

نگران وزیر توانائی محمد علی نے پیر کے روز پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کام جاری ہے،گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور گیس شعبے کا گردشی قرض 28 سے 29 سو ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے شعبے میں بہتری کیلئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ،قیمتوں میں اضافے کیلئے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا اور اضافے سے متعلق کوشش ہے کہ غریب صارفین پر 5 سو سے زائد کا بوجھ نہ پڑے جبکہ امیر طبقے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہوگا۔ نگران وزیر توانائی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہوگا،قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہاتو ضرور مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں