ڈسکو سپورٹ یونٹ نے نا دہندگان سے مجموعی طور پر 1کروڑ 63لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی ، ترجمان لیسکو

11

لاہور۔17جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ڈسکو سپورٹ یونٹ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل اس یونٹ نے تمام سرکلز میں ریکوری کی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1کروڑ 63لاکھ 92ہزار 965روپے سے زائد کی رقم وصول کر لی ہے جبکہ 1313ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 49افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 725نادہندگان سے 29لاکھ 1ہزار 880روپے ،سینٹرل سرکل میں 445نادہندگان سے 59لاکھ 11ہزار 900روپے

ایسٹرن سرکل میں 210نادہندگان سے 2لاکھ 74ہزار روپے،اوکاڑہ سرکل میں درج 184 ایف آئی آرز کے ذریعے 3 لاکھ 22 ہزار روپے،سائوتھ سرکل میں 271 نادہندگان سے 9لاکھ 60 ہزار 1روپے ،شیخوپورہ سرکل میں 403 نادہندگان سے 1لاکھ 27 ہزار روپے اور قصور سرکل میں 386 نادہندگان سے 54 لاکھ 50 ہزار 242 روپے کی ریکوری کی جبکہ 49 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ اسی طرح ننکانہ سرکل میں 47 نادہندگان سے 4 لاکھ 45 ہزار 942 روپے کی ریکوری کر لی گئی ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔