21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںڈسکہ، افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےمذہبی و سیاسی تنظیموں...

ڈسکہ، افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےمذہبی و سیاسی تنظیموں کی ریلی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔3مئی (اے پی پی):افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈسکہ میں مذہبی و سیاسی تنظیموں کی طرف سے دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی، جو مرکزی جامع مسجد نور سے شروع ہو کے میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوگئی، ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد ، قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

مذہبی و سیاسی تنظیموں کی طرف افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی دفاع پاکستان ریلی کے شرکا نے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد افضل منشا،مولانا محمد اکرم رضا بغدادی، عمران بٹ ایڈووکیٹ و دیگر نے کی۔

- Advertisement -

شرکا نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد ، قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائے ۔ ریلی مرکزی جامع مسجد نور سے شروع ہو کرمیلاد چوک پہ اختتام پذیر ہوگئی ۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں