34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومضلعی خبریںڈسکہ وگردو نواح میں عیدالاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی جعلی کرنسی...

ڈسکہ وگردو نواح میں عیدالاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی جعلی کرنسی مافیا سرگرم

- Advertisement -

سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں جعلی کرنسی کا دھندہ کر نیوالے گروہ متحرک ہو گئے جن کی وجہ سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈسکہ شہر اور دیہی علاقوں میں جعلی کرنسی کا گھناؤنا دھندہ کر نیوالے گروہ سرگرم ہو چکے ہیں۔

سادہ لوح لوگ اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق محسوس نہیں کر سکتے، فراڈ گینگ کے افراد نے ایک ہزار اور 500 روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے نوسر بازی کرتے ہوئے شہریوں اور دکانداروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

جعلی کرنسی نوٹوں میں اصل اور نقل کی تمیز کرنا کسی صورت بھی آسان نہیں جن دکانداروں نے کاروباری مراکز میں نوٹ چیک کر نیوالی مشینیں رکھی ہوئی ہیں صرف وہ ہی فراڈ گروپوں کے ہاتھوں محفوظ ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598365

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں