ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور نے ملکہ مارگریٹ دوم کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں

ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور نے ملکہ مارگریٹ دوم کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر شعیب سرور نے کوپن ہیگن میں ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ محمد سرور ڈنمارک میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل وزیراعظم آفس اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے سفارتی کیریئر کے دوران محمد سرور اس سے قبل کینیڈا، نیدرلینڈز اور امریکہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی سے بی اے (آنرز) اور امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے۔