ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی ملاقات

175
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی ملاقات

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میاں نثار گل بھی موجود تھے ۔ملاقات میں نادرا کی کارکردگی ، جنوبی اضلاع میں عوام کو شناختی کارڈوں کی اجراء اور رجسٹریشن کے سلسلے میں درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے نادرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ نادرا ایک اہم قومی ادارہ ہے اور شناختی کارڈوں کی اجراء اور رجسٹریشن کے سلسلے میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شناختی کارڈوں کی اجراء اور رجسٹریشن کے حوالے سے درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوے بنوں میں نظام بازار اور تحصیل میلان میں نئے نادرا سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی

۔انہوں نے ضلع کرک کی یونین کونسل صابر آباد میں عوام کو شناختی کارڈوں کی اجراء اور رجسٹریشن کے سلسلے میں مسائل کو حل کرنے کیلئے صابر آباد میں بھی نادرا سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا کی کارکردگی کو سراہنے پر ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ڈپٹی سپیکر کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی ۔

چیئرمین نادرا نے ڈپٹی سپیکر کو نادرا کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عوام کو شناختی کارڈوں کی حصول اور رجسٹریشن میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔