اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان اضافی پارلیمانی اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ویتنام کے سفیر نگوین ذوان لو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ڈپٹی سپیکر نے دونوں ممالک کے پارلیمنٹرینز کے درمیان باقاعدہ رابطوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمنٹرینز بہتر مفاہمت اور دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے ملک میں سرمایہ کار پالیسیاں متعارف کروائیں جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا اور معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50709