28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلعہ سیف اللہ کاانتخاب23اپریل کو ہوگا ، ریٹرننگ...

ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلعہ سیف اللہ کاانتخاب23اپریل کو ہوگا ، ریٹرننگ آفیسر قلعہ سیف اللہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلعہ سیف اللہ کاانتخاب23اپریل کو ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ /ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل قلعہ سیف اللہ کے تمام معزز کو نسلران بشمول جنرل ممبران، خواتین، کسان، ورکرز اور اقلیتی ممبران کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن نمبر F.2(2)2025 مورخہ10اپریل 2025ء کے تحت ڈپٹی چیئر مین ڈسٹرکٹ کو نسل قلعہ سیف اللہ کا انتخاب مورخہ 23 اپریل 2025 بروز بدھ کوڈسٹرکٹ کونسل ہال قلعہ سیف اللہ میں منعقد کیا جائے گا۔

نامزدگی فارم مورخہ 16اور17 اپریل 2025 زیر دستخطی کے آفس سے وصول کیے جائیں گے۔ تمام معزز ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مورخہ 23 اپریل 2025 صبح 8:00 بجے ڈسٹرکٹ کو نسل ہال قلعہ سیف اللہ میں بر وقت حاضری یقینی بنائیں کیونکہ اسی روز ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب کا انعقاد ہو گا۔تمام ممبر ان کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہمراہ لائیں ، جن ممبران کو ابھی تک الیکشن کمیشن کا کارڈ جاری نہیں ہوا، وہ ضلعی الیکشن آفس سے جلد از جلد کارڈ وصول کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582437

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں