24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنروہاڑی کی زیر صدارت اجلاس، جشنِ آزادی کی تقریبات کیلئے تیاریاں...

ڈپٹی کمشنروہاڑی کی زیر صدارت اجلاس، جشنِ آزادی کی تقریبات کیلئے تیاریاں مکمل

- Advertisement -

وہاڑی ۔ 31 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت جشنِ آزادی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی پی او محمد افضل سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم سے 14 اگست تک تقریبات کا انعقاد ’’حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک‘‘ اور ’’جشنِ آزادی و معرکہ حق‘‘ کے عنوانات کے تحت ہوگا۔

پرچم کشائی، آتشبازی، ملی نغموں کے مقابلے، موٹر سائیکل ریلی، چراغاں، اور قومی پرچموں کی تنصیب جیسے متعدد پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی نے جشنِ آزادی کے جذبے کو دوبالا کر دیا ہے، ہر پاکستانی کو قومی دن قومی شان و شوکت سے منانا چاہیے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں