20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر استور کا غازیان استور کی خصوصی دعوت پر فوجی فاونڈیشن...

ڈپٹی کمشنر استور کا غازیان استور کی خصوصی دعوت پر فوجی فاونڈیشن ہسپتال استور کا دورہ

- Advertisement -

استور ۔12 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے غازیان استور کی خصوصی دعوت پر فوجی فاونڈیشن ہسپتال استور کا دورہ کیا۔ ہسپتال پہنچنے پر غازیان ضلع استور کے صدر اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر بلال نے ڈپٹی کمشنر استور کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے فوجی فاونڈیشن ہسپتال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا اعلان کیا اور پانی کی فراہمی کو پہلی فرصت میں بحال کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر صدر غازیان استور مشروف نے ڈپٹی کمشنر استور کا پہلی فرصت میں فوجی فاونڈیشن ہسپتال کا دورہ کرنے اور مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ فوجی فاونڈیشن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475291

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں