22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر اوستا محمد جلیل احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں...

ڈپٹی کمشنر اوستا محمد جلیل احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچے کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوستا محمد جلیل احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچے کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ،این اے سٹاف ،ڈبلیو ایچ اے کے نمائندگان و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ڈی ایچ او اوستامحمد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے اپنے محکمے کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے تشکیل کردہ موبائل ٹیموں اور ٹارگٹ کے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہی فراہم کی ۔

ڈپٹی کمشنر اوستامحمد جمیل احمد نے محکمہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف اور رضاکار ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر پولیو کے خلاف جہاد کے طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ سے وابستہ افسران ،ایریا انچارج اور مانیٹرنگ کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ پولیو مہم کی کامیابی اور دیئے گئے ہدف کو حاصل کرنے پر مرکوز رکھیں تاکہ ہم پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستامحمد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518070

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں