25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی کی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے...

ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی کی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز فیلڈ میں سرگرمیوں کی نگرانی

- Advertisement -

تورغر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن فیلڈ میں مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم میں مصروف مختلف ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ ویکسینیشن کے عمل کو موثر اور کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں تندہی سے نبھانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کے عمل میں بھرپور تعاون کریں اور انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انہیں گھر گھر ویکسینیشن کے عمل کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کریں۔

- Advertisement -

انسداد پولیو مہم میں تمام سرکاری ادارے اور پولیو ورکرز پوری لگن کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر تورغر کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کے اس مشن کو ہر صورت کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585603

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں