ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

National Polio Campaign
National Polio Campaign

کوئٹہ۔ 15 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بدر ندیم انصاری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر شہباز،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین نے شرکت کی ۔

ضلع زیارت میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 26فروری کو شروع ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرےپلوائیں۔

انہوں نے پولیو ورکرز پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔