36 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کا ڈی پی او ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کا ڈی پی او ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مین بازار مظفرگڑھ کا دورہ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 27 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نے بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مختلف ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بازاروں میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستے ہر حال میں صاف رکھے جائیں،ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کا پنجاب ہائی وے آفس کا بھی دورہ، اے ڈی سی جی یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

ڈپٹی کمشر نے دفتر کو خوبصورت بنانے، گرین بیلٹس کی حفاظت کے لیے آہنی گرل اور رنگ و روغن کے اقدامات پر ایکسین شاہد ریاض کو شاباش دیتے ہوئے سرکاری دفاتر کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی زور دیا،انہوں نے گرین بیلٹس کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت،ایکسین ہائی وے شاہد ریاض کی جانب سے آفس کی تزئین و آرائش مکمل کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے ان کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کی ٹیم شہر کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کےلئے سرگرم عمل ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں