22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل کینٹ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل کینٹ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے تحصیل کینٹ کا دورہ کیا اور صفائی و نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سہجپال روڈ، روہی نالہ، ڈیفنس روڈ اور ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشنز کی تفصیلات فراہم کیں، جبکہ واسا حکام کو سیوریج نظام اور نالوں کی صفائی کے جامع انتظامات کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا کو سیوریج کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ڈی سی لاہور نے گھر گھر کوڑا اٹھانے کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کوڑے کو آگ لگانے کے واقعات کی سختی سے روک تھام کے احکامات بھی جاری کیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے کلین لاہور مشن کی کامیابی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ لاہور کو صاف، سرسبز اور خوشحال شہر بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں