پشین۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت اور معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے، میل فی میل ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں ، میڈیکل آفیسرزز ہفتہ میں چار چار دن اپنی ڈیوٹیاں دیں گے، ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال پشین میں کینٹین کے افتتاح اور سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس سے پہلے سول ہسپتال پشین کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر وکیل خان شیرانی نے ڈپٹی کمشنر پشین کو بریفنگ دی اور اسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن مئیر سردار اکبر خان ترین ڈاکٹر مسعود خان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر فضل الرحمان کاکڑ ،ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر یاسر خان ترین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عبداللہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شبیر احمد ،خان کارپوریشن کے رکن حاجی نیک محمد خان، ڈاکٹر رمضان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489961