ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کاگورنمنٹ ہائی سکول نورپور نورنگا میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

131

بھاولپور۔ 10 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے میٹرک سالانہ امتحان کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نورپور نورنگا میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحان کے صاف شفاف انعقاد کے امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی عملہ سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں طلباء کے بیٹھنے کے انتظامات اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔سی ای او ایجوکیشن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر انتظام بہاول پور ضلع میں انرولمنٹ مہم 2025ء کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول نورپور نورنگا میں بچوں کا سکول میں داخلہ کیا اور بچوں کو سکول بیگ، کتابیں اور یونیفارم بھی دیں۔