19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کوٹلی ستیاں کا امتحان میٹرک فرسٹ اینول کے سلسلے میں...

ڈپٹی کمشنر کوٹلی ستیاں کا امتحان میٹرک فرسٹ اینول کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔17مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرز مری اور کوٹلی ستیاں نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد نے کوہسار یونیورسٹی میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف مؤثر اور جامع حکمتِ عملی اور بہترین امتحانی انتظامات قابل ستائش ہیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ثنا رام چند نے گورنمنٹ گرلز کالج کوٹلی ستیاں اور گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری، طلبہ کا سٹنگ پلان اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع نگرانی کی بدولت بوٹی مافیا کے عزائم خاک میں ملائے۔ بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573554

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں