ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ

11

فیصل آباد ۔ 29 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کا دورہ کیا اس موقع پر سی پی او بلال عمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ر) طیب سمیع، سی ٹی او فرحان اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، واسا، میونسپل کارپوریشن و دیگر محکموں کے انتظامات چیک کئے اور کہا کہ جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات کو ہمہ وقت کلیئر رکھیں۔انہوں نے سیوریج سسٹم کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے شربت کی سبیلیں بھی یوم عاشور تک فعال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے منتظمین سے مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت اور تمام تر انتظامات کی مکمل طور پر نگرانی رکھنے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کی بھی تاکیدکی۔