34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت 3فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم...

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت 3فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

نارووال۔ 28 جنوری (اے پی پی):پنجاب کے دیگراضلاع کی طرح ضلع نارووال میں بھی 3فروری سے7فروری تک انسدادپولیومہم جاری رہے گی۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی زیرصدارت انسداد پولیومہم کےحوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ڈاکٹرمحمدشہباز،فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب حنیف،معروف مذہبی اسکالرعلامہ پیرقاضی محمدیعقوب رضوی،علامہ محمداحمدرضاکے علاوہ زراعت،لائیوسٹاکں ،انڈسٹریز،پاپولیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس، انڈسٹریز،ماحولیات، تعلیم،ہائرایجوکیشن،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز،فوڈاتھارٹی،سپیشل ایجوکیشن،ہائی ویز،بلڈنگ ودیگرنےشرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے3فروری تا7فروری سے انسدادپولیو مہم کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ڈی سی نارووال نے اس موقع پرانسدادی اقدامات کاجائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئےکہاکہ انسدادپولیومہم کی سوفیصد کامیابی بچوں کے بہترصحت مند مستقبل سے وابستہ ہے،لہذاپولیومہم کوکامیاب بنانے کے لیے مذہبی سماجی اورصحافتی حلقوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہرفردکواپناکرداراداکرناہوگا۔

- Advertisement -

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدشہبازاورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو 3فروری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے انتظامات کے حوالے سے بتایاکہ انسدادپولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے3لاکھ86ہزار252کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے1ہزار 292موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں